؞   اے ایم یو وی سی ضمیر الدین شاہ کا اعظم گڑھ کا دورہ
۷ نومبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
امباری (حوصلہ نیوز) : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ اتوار کے روز اعظم گڑھ کے دورہ پر تھے اور انہوں نے متعدد اسکولوں کا دورہ کیا اور ذمہ داران سے ملاقات کرکے تعلیم کے قافلے کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
ضمیر الدین شاہ نے پھدگدیاں میں واقع حرا پبلک اسکول کے سالانہ فنکشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ دینی اور عصری تعلیم کے بہترین امتزاج کو لیکر ہی ہم ترقی کی منزلیں طے کرسکتے ہیں۔ تعلیم کے سلسلے میں مدرسوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے خود کی مثال دیتے ہوۓ کہا کہ میری بھی ابتدائی تعلیم مدرسہ ہی میں ہوئی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینے کی وکالت کی۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات نے مخلتف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے اور سامعین کا دل جیت لیا۔ اس پروگرام میں مشہور ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کے علاوہ اور بھی کئی ہستیاں شامل تھیں۔
وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے اعظم گڑھ کے اپنے اس دورہ میں مدرسۃ الاصلاح کی بھی زیارت کی اور وہاں اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.